اسلام آباد (عکس آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان جمعہ 14 فروری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مطابق جمعہ 14 فروری کو رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اس حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔
