ترکی کے ساتھ مہاجرین سے متعلق معاہدے کی تجدید ضروری ہے، جرمن چانسلر

برلن (عکس آن لائن)جرمنی اور اٹلی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اور ترکی کے مابین پناہ گزینوں کے معاہدے کی تجدید کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جانا ضروری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر میرکل کا اطالوی وزیراعظم ماریو دراگی سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ اس حوالے سے ترکی سے مذاکرات ضروری ہیں۔

ان دونوں رہنمائوں نے تسلیم کیا کہ ترکی پر مہاجرین کا بوجھ بہت زیادہ ہے اور اس کی مالی مدد انتہائی لازمی ہے۔ گزشتہ روز جرمن وزیر خارجہ نے بھی ترکی کو مزید امدادی رقوم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوالے سے مزید مشاورت آئندہ ہفتے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں