طیب اردوان

ترکی سائبر حملوں کے خلاف حفاظتی اقدامات میں عالمی سطح پراپنے آپ کو منوائے گا،طیب اردوان

انقرہ(عکس آن لائن)ترک صدر رجب طیب ارودان نے کہا ہے کہ ترکی سائبر حملوں کے خلاف حفاظتی اقدامات کو دنیا میں منوائے گا۔ترک صدر نے انقرہ میں ادارہ برائے سائنسی ٹیکنالوجی اور مواصلات کے نئے مرکز برائے انسداد سائبر جنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ مقامی سطح پر فائیو جی ٹیکنالوجی حاصل کئے بغیر اس کا استعمال نہیں کیا جائے گا ،

ملکی سرحدوں کی حفاظت جتنی ضروری ہے اتنی ہی دور حاضر میں سائبر سلامتی کو بھی اہمیت حاصل ہے، بالخصوص سرکاری اور نجی شعبوں کو سائبر حملوں سے بچانے کا وقت آن پہنچا ہے جس کے لئے متعلقہ ادارے کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ملک کو سائبر سلامتی کے خلاف حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں دنیاکے چند اہم ممالک میں شامل کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں