سمیر احمد سید

ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور انہیں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کو ممکن بنایا جائے، سمیر احمد سید

لاہور(عکس آن لائن) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور انہیں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے تمام ممکن وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نےگزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ عامر کریم کے ہمراہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر باب لاہور کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا۔

انہوں نےعلی ٹاﺅن رائے ونڈ روڈ پر تعمیر کئے جانے والے میٹروٹرین کے سٹیبلنگ یارڈ سے بارشی کے نکاس کے لئے زیر تعمیر ری ٹینشن پونڈ تعمیراتی کام کا معائنہ کیا چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کامران پرویز،پراجیکٹ ڈائریکٹرز اقرارحسین،حماد الحسن اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہیں ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں کروائے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہیں بتایا گیا کہ علی ٹاؤن سے ٹھوکر چوک تک رائیونڈ روڈ کے دونوں طرف موٹر گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔رائیونڈ روڈ پر ایک ہزار فٹ نیا سیوریج ڈالا گیا ہے۔رائیونڈ روڈ سے بارشی پانی کے نکاس کے لئے 1.3 کلومیٹر طویل سٹارم واٹر ڈرین تعمیر کی گئی ہے۔انہیں ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر کرنے اور علاقے کی خوبصورتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔انہوں نے نجی پینٹ کمپنی کے تعاون سےٹھوکر نیازبیگ فلائی اوور پر رنگ کرنے کا کام کا بھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے نےٹھوکرنیازبیگ کے قریب بابِ لاہور کے نام سے آرائشی گیٹ کی تعمیر کا کام کا بھی معائنہ کیا۔60 فٹ بلند اور 130 فٹ چوڑےدروازے کی تعمیر پر اڑھائی کروڑ روپے لاگت آئے گی۔باب لاہور کے 60 فٹ بلند کالم تعمیر کر لئے گئے۔ان پر چھت ڈالنے کے لیے شٹرنگ کا کام دو تین روز میں شروع کر دیا جائے گا۔

سمیر احمد سید نےآرائشی گیٹ کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر دن رات کام کیا جائے اور اس مقصد کے لیے اضافی لیبر بھی لگائی جائے۔ڈائریکٹر جنرل نے ٹھوکرنیازبیگ جنکشن کی خوبصورتی،بہتری اور بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اورٹھوکر چوک کی خوبصورتی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی نے کہا ہے کہ ایک موریہ پل کی تعمیر نو اور توسیع کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے گزشتہ روزڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سمیر احمد سید کے ہمراہ ایک موریہ پل کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پرچیف انجینیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون سیفی نے انہیں کام کی رفتار اور معیار کے بارے میں بریفنگ دی۔انہیں بتایا گیا کہ ایک موریا پل کا ایک ٹریک 10 مارچ تک ریلوے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ایک موریہ پل کی تعمیر نو اور ری ماڈلنگ کا منصوبہ 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

پل کے چار درے تعمیر کئے جا رہے ہیں جو سرکلر روڈ سے مصری شاہ جی ٹی روڈ کی طرف آمدورفت کے لیے استعمال ہوں گے۔ٹریفک کی کثرت کے باعث پل کا تعمیراتی کام رات کے وقت ہی کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں