احسن اقبال

ترقیاتی بجٹ گزشتہ 4 برسوں میں 1000ارب روپے سے گھٹ کر 727 ارب روپے رہ گیا، احسن اقبال

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ گزشتہ 4 برسوں میں 1000ارب روپے سے گھٹ کر 727 ارب روپے رہ گیا۔جمعرات کو وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی جائزہ اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ترقیاتی بجٹ گزشتہ 4 برسوں میں 1000ارب روپے سے گھٹ کر 727 ارب روپے رہ گیا۔ وفاقی وزیر ن یکہاکہ تاریخ میں پہلی بار گزشتہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کیلئے آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کی ۔

احسن اقبال نے کہاکہ قلیل وسائل کے بدولت ترقیاتی بجٹ 727 ارب روپے مختص ہوا،قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ دسمبر تک 257 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں ،تیسری سہ ماہی میں 218 ارب روپے جاری کئے جائیں گے ۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں