شازیہ مری

تخت لاہور کیلئے وفاق کوتختہ مشق بنانے کے مضراثرات مرتب ہوں گے،شازیہ مری

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیراورترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزشازیہ مری نے اپنے ایک میں بیان میں کہا ہے کہ تخت لاہور کیلئے وفاق کوتختہ مشق بنانے کےمضراثرات مرتب ہوں گے۔ ایک بیان میں شازیہ مری کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی ایک شخص کی جھوٹی انا کیلئے توڑی گئی تھی، پنجاب اسمبلی کو اپنا مینڈیٹ پورا نہ کرنے دینا غیرجمہوری عمل تھا۔

صرف پنجاب میں وقت سے قبل انتخابات ملکی وحدت خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھاکہ پنجاب میں انتخابات میں شکست کے بعدعمران نیازی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔عمران نیازی کیلئے غیرملکیوں کی تڑپ بھی سوالیہ نشان ہے۔اتحادی حکومت عمران نیازی کی بچھائی بارودی سرنگیں صاف کررہی ہے۔ پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے سیاسی استحکام آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں