ننکانہ صاحب

تحصیل سانگلہ ہل میں آٹا ذخیرہ کرنے اور دوسرے اضلاع میں آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد نے تحصیل سانگلہ ہل میں آٹا ذخیرہ کرنے اور دوسرے اضلاع میں آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے تحت باجوہ فلور ملز سانگلہ ہل پر اچانک چھاپہ ماراجہاں دوسرے اضلاع میں آٹے کی ترسیل کرنے پر باجوہ فلور ملز کو سیل کردیا گیا ہے

اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کی عوام الناس کے لیے آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے،ضلع بھر میں آٹے کی کسی قسم کی کوئی قلت نہیں ،فلور ملز اور آٹے کے سٹالوں پر وافر مقدار میں آٹے کا سٹاک موجود ہے،افسران کی نگرانی میں عوام الناس کو آٹے کی فراہمی کی جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں آٹے کی سپلائی اور آٹا ذخیرہ کرنے اور دوسرے اضلاع میں ترسیل کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاﺅن جاری ہے، ضلع بھر میں جہاں آٹے کی مصنوعی قلت کی نشاندہی ہوتی ہے وہاں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی آٹے کا سٹال لگاکر عوام الناس کو آٹے کی فراہمی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں