گندم برآمد

تحصیلدار عارفوالا نے چک لقمان میروکا میں چھاپہ مار کر پندرہ سو بوری گندم برآمد کرلی

پاکپتن ( نمائندہ عکس آن لائن )تحصیلدار عارفوالا غضنفر نوید چوہدری نے چک لقمان میروکا میں چھاپہ مار کر پندرہ سو بوری گندم برآمد کرلی-

تفصیلات کے مطابق محمد شاہ نامی شخص نے ہزاروں من گندم ذخیرہ کر رکھی تھی اطلاع ملنے پرتحصیلدار غضنفر نوید چوہدری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور وہاں سے پندرہ سو بوری ذخیرہ شدہ گندم برآمد کرلی۔گندم ذخیرہ کرنے پر شاہ محمد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تحصیلدار غضنفر نوید چودھری کا کہنا ہے ڈپٹی کمشنر پاکپتن رانا شکیل اسلم اور اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق کی قیادت میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں