تحریک منہاج القرآن کمالیہ

تحریک منہاج القرآن کمالیہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کیک کاٹا گیا

کمالیہ(نمائندہ عکس آن لائن)تحریک منہاج القرآن کمالیہ و جملہ فورمز کے زیراہتمام سفیر امن سیمینار بسلسلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کمالیہ میں زیر صدارت صاحبزادہ منظور اللطیف قمر قادری منعقد ہوا۔

سیمینار میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر)سعادت حسنین خان کھرل مہمان خصوصی سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر کی جملہ تنظیمات کے صدر و ناظمین کی خصوصی شرکت اورتحریک منہاج القرآن کمالیہ ،پاکستان عوامی تحریک ، خواتین اور یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مہمانان گرامی اورعہدیداران نے تقریب سے خطاب کیاجبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازھری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی، ملی، علمی اور عالمی خدمات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر 13رجب حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ولادت با سعادت کے سلسلہ میں کیک کاٹا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی 70ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور صاحبزادہ منظو ر اللطیف قمر قادری نے دعا کروائی

اپنا تبصرہ بھیجیں