وزیر اعظم عمران خان

تحریک لبیک کیخلاف کارروائی انسداددہشتگردی قانون کے تحت کی ، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(عکس آن لائن)و زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی آئین وقانون سے بالاترنہیں ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ تحریک لبیک کے لوگوں نے سڑکوں پرتشددمظاہرے کیے، انہوں نے عوام اورقانون نافذکرنیوالوں پرحملہ کیا،وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی آئین وقانون سے بالاترنہیں،

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کیخلاف کارروائی انسداددہشتگردی قانون کے تحت کی ،کارروائی تب کی گئی جب انہوں نے ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا،وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دنیا میں بسنے والے انتہاپسند جو اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز بیانات کے ذریعے1.3 ارب مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کا باعث بنتے ہیں ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہم مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد سے سب سے زیادہ محبت اور ان کی عزت کرتے ہیں، ہم پیغمبر اسلام حضرت محمد کی توہین برداشت نہیں کر سکتے،

ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں بسنے والے انتہا پسند سیاستدان آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں اخلاقی طور پر اس قدر گر چکے ہیں کہ وہ 1.3 ارب مسلمانوں سے ان کی دل آزاری پر معافی بھی نہیں مانگتے، ہم ایسے انتہاپسندوں سے معافی کا مطالبہ کرتے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا میں مغربی ممالک کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہولوکاسٹ پر منفی تبصروں پر قانونی پابندیاں لگائیں وہ اسی معیار پر پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والوں کے خلاف بھی سزائیں نافذ کریں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے لیے بھی سزائیں نافذ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں