وزیرخارجہ بلاول بھٹو

تحریک طالبان پاکستان پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں، وزیر خارجہ

واشنگٹن(عکس آن لائن)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں،ہم اپنے پڑوسی ملک سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی نیت اور صلاحیت دکھائیں گے ۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کو اگر افغانستان سے مدد یا سہولت فراہم کی گئی تو یہ پاکستان اورافغانستان کے تعلقات کے لیے برا ہوگا۔

انہوں نے کہ کہا کہ افغان طالبان سے بات اب بھی کی جاسکتی ہے۔ ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے اور ہم اپنی سرزمین پر ان کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی نیت اور صلاحیت دکھائیں گے کیونکہ دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان سے بات ضرور کرنا چاہیے ہے لیکن بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی پالیسی کی توثیق کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں