فواد چودھری

تحریک انصاف کے ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی ، مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ عکس )سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نہیں آ رہے لیکن تنخواہ لے رہے ہیں، یہ حکومتی جھوٹ تھا مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات وپی ٹی آئی کے صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نہیں آ رہے لیکن تنخواہ لے رہے ہیں، جج صاحبان کو میڈیا پر آنے والی ہر خبر کو پہلے تصدیق کے عمل سے گزارنا چاہئے حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک اور حکومتی جھوٹ تھا مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں اور کسی ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی ،آج اسپیکر کو خط لکھا جا رہا ہے اور کہا ہے کہ وقت بتائیں کب ممبران اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے ایک بار پھر آپ کے پاس آئیں تا کہ نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں