عثمان بزدار

تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ دور کے منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا کر نئی روایات قائم کی ہے ‘ وزیر اعلیٰ

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہپاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ دور کے منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایک نئی سیاسی روایت قائم ہے ، ہم سیاسی تعصب سے بالا تر ہو کر سابقہ حکمرانوںکے چھوڑے ہوئے 1115ارب روپے کے ادھورے منصوبوں پر کام مکمل کر رہے ہیں،عوام کو کم پیسوں میں بہترین سفری سہولتوں کے لئے پنجاب حکومت 15ارب روپے کی سبسڈی ادا کر یگی ، چین کی پاکستان دوست حکومت ،تجارتی اداروں اور کمپنیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور ہم مل کر ترقی کے سفر میں ہم قدم ہوں ،پنجاب میں ٹرانسپورٹ ، ہائوسنگ ، لائیو سٹاک اورزراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہم چین کے دوستوں کا خیر مقدم کرینگے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ڈیراں گجراںکے مقام پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی عوام اور حکومت کی طرف سے عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔

پاکستان اور چین کے تعلقات کی تاریخ چھ دہائیاں پرانی ہے ۔ عالمی منظر نامے میںکئی تبدیلیاں آئیں لیکن دونوں ممالک کے تعلقات دن بدن گہرے ہوتے چلے گئے ۔ یہ فقرہ ضرب المثل کی صورت اختیار کر چکا ہے کہ پاک چین دوستی سمندر سے زیادہ گہری ،شہد سے زیادہ میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا کلائمکس چین پاکستان اقتصادی راہدرری کا منصوبہ ہے جس سے ترقی اور خوشحالی کے نئے باب شروع ہوں گے اور باہمی دوستی کا رشتہ مزید گہرا ،مزید میٹھا اور مضبوط ہوگا۔ سی پیک کے تحت اورنج لائن چلنے کو تیار ہے ، ماس ٹرانزٹ منصوبہ لاہور کے شہریوں کو سفر کی عالمی معیار کی سہولت فراہم کرے گا اور یہ منصوبہ گرین جی ڈی پی کا محرک بھی ثابت ہوگا ،اس سے اربن ڈویلپمنٹ میں استحکام بڑھے گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ دور کے منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایک سیاسی نئی روایات قائم ہے ، ماضی کے روایت کے برعکس سیاسی تعصب کا شکار نہیں ہونے دیا .

جس کی مثال وزیر آباد کا کارڈیالوجی ہسپتال اورپنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم سیاسی تعصب سے بالا تر ہو کر سابقہ حکمرانوںکے چھوڑے ہوئے 1115ارب روپے کے ادھورے منصوبوں پر کام مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ٹرین کو کامیابی سے چلانے کے لئے آپریشن اور مینٹی ننس کی ٹینڈرنگ میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا اور قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کورونا کی وجہ سے اقصادی صورتحال اور محدود وسائل کے باوجود اورنج ٹرین چلانے کیلئے تقریباً15ارب روپے کی سبسڈی بھی ادا کرے گی تاکہ عوام کو کم پیسوں میں بہترین سفر کی سہولتیں میسر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں سی پیک کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی قربانیوں اورشب و روز کی محنت سے سی پیک کے بہت سے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میںہیں۔ میں اس موقع پر چین کی پاکستان دوست حکومت ،تجارتی اداروں اور کمپنیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئین اور ہم مل کر ترقی کے سفر میں ہم قدم ہوں ،

پنجاب میں ٹرانسپورٹ ، ہائوسنگ ، لائیو سٹاک اورزراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہم چین کے دوستوں کا خیر مقدم کرینگے،یہ تقریب پاک چین تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پہلی بار اربن ریل ٹرانزریٹ انڈسٹریل کی چین نے ڈیزائن ،میو فیکچرنگ ،کنسٹرکشن ،آاپریشن اور مینٹی نینس کو بیرون ملک متعارف کرایا ہے ، میں اس منصوبے کی تکمیل کے لئے کاوشیں کرنے والے تمام محکموں اور چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چینی قونصل جنرل ، وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر کے ہمراہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا باضابطہ افتتاح کیا ۔ تقریب میں صوبائی وزراء ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور چینی کمپنیوں کے عہدیداروں سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں