تحریک انصاف کا 31فیصد ووٹ بینک کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہو سکتا ،عام انتخابات میں مزید اضافہ ہوگا’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا 30سے 31فیصد کورووٹ بینک ہے او ریہ کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہو سکتا ، حکومت کی کامیابیوں کے نتیجے میں انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں اس میں مزید اضافہ ہوگا،مسلم لیگ (ن) اپنے دور کے گروتھ ریٹ کا ڈھنڈورا تو پیٹتی ہے لیکن قوم کو یہ بھی بتائے کہ جب تحریک انصاف کو حکومت ملی تو اس وقت کرنٹ اکائونٹ خسارہ اور قرضوں کا بوجھ کس سطح پر تھا ،کورونا وباء سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے باوجود حکومت منشور کے مطابق وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے ۔

حلقہ این اے 127کے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود حکومت نے صنعت، زراعت، ایس ایم ایز اور تعمیراتی شعبے کیلئے تاریخ پیکج دیا ہے اور انشا اللہ اس سے ہماری معیشت کا پہیہ جلد اپنی پوری رفتار سے گھومے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گزشتہ چھ اور مسلم لیگ (ن) چار دہائیوں سے حکومتوں میں ہے لیکن عمران خان کی 22سال کی انتھک جدوجہد کی وجہ سے تحریک انصاف کا ووٹ بینک 30سے31فیصد ہے اور ہرگز کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہو سکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں