نعیم الحق

تحریک انصاف کا نعیم الحق کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان، سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) نعیم الحق کے انتقال پر تحریک انصاف نے 3 روز کے سوگ کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق تین روزہ سوگ کے دوران تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

یہ اعلان پی ٹی آئی کے بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال کے بعد سامنے آیا۔ اس واقعے نے وزیراعظم عمران خان کو بھی صدمے میں مبتلا کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق پی ٹی آئی کے دس بانی ممبران میں شامل تھے، وہ اب تک پی ٹی آئی کے سب سے وفادار ساتھی تھے، تیئیس سال کی جدوجہد میں نعیم الحق ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا انہوں نے ساتھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں