پاکستان تحریک انصاف

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام سے چندہ لیتی ہے دیگر جماعتوں نے سیٹھ رکھے ہیں، پی ٹی آئی کو اوورسیز پاکستانیوں نے زیادہ فنڈنگ دی ہے، معلوم نہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)اوورسیز پاکستانیوں کے دشمن کیوں ہیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 16 اکاونٹ عمران خان کے براہ راست لنک میں نہیں ہیں، ان 16اکاونٹس کاعمران خان کوپتاہی نہیں تھاوہ کیسے ڈیکلیئرکرتے؟ اگلے مرحلے میں بتائیں گے کہ یہ اکاونٹس بھی قانونی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی جماعت فنڈنگ نہیں کرتی، پی ٹی آئی کےعلاوہ تمام جماعتوں نے سیٹھ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی زیادہ تو فنڈنگ اوورسیزنے کی اور دیگرجماعتیں اوورسیزکودشمن کیوں سمجھتی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا پہلے دن سے ہی ہمارامقف تھا کہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں اور اب تو الیکشن کمیشن نے بھی کہہ دیا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہوئی۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی ، ن لیگ جے یو آئی نے اورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیا ہے، تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اورسیز پاکستانیوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے ، اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس میں ہم بتائیں گے کہ 16 اکاونٹس بھی قانونی ہیں۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کسی جماعت کو فنڈنگ چھپانے کا حق حاصل نہیں، امید ہے دیگرجماعتوں کی فنڈنگ بھی عوام کے سامنے لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں