اظہر علی

تجربہ کار کوچز سے اپنی خامیوں کا پتہ چلا ،اظہر علی

ڈربی (عکس آن لائن)ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں اچھی بیٹنگ پریکٹس ملی، تجربہ کار کوچز سے اپنی خامیوں کا پتہ چلا۔میڈیا سے گفتگو میں اظہر علی نے کہا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں تمام پرفارمرز موجود تھے ، محمد یوسف اور دیگر کوچز کی موجودگی میں فائن ٹیونگ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تجربہ کار کوچز سے اپنی خامیوں کا پتہ چلا ، متحرک کرنے کے لیے ہونے والے لیکچرز بھی شاندار رہے۔اظہر علی نے کہا کہ ہر شعبے میں مہارت کو بہتر بنانے کا موقع ملا ، نوجوانوں کو اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کے تجربے سے آگاہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں