قبضہ مافیا

تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا‘جہانگیر بٹ

گوجرانوالہ(نما ئندہ عکس آن لائن)تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا‘علاقہ سے کوڑاکرکٹ کا خاتمہ اور نکاسی آب کا مسئلہ بہت جلد حل کر دیا جائیگا‘ان خیالات کااظہارچیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدارسنگھ جہانگیر بٹ نے علاقہ معززین سے دوران ملاقات کیا۔

اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت وصدر میلاد کمیٹی مرزا محمد یوسف‘سابق وائس چیئرمین بلدیہ سجاد احمد ہنجرا جنرل سیکرٹری پریس کلب شہزاد احمد بھٹی ‘سرفراز رضا‘قمر عباس علوی ودیگر موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ سرکاری املاک واراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگاعلاقہ سے سینی ٹیشن اور نکاسی آب کے مسئلہ کو حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انشاءاللہ علاقہ کو وزیراعلیٰ پنجاب ‘ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کے تحت تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی پریشر قبول نہےں کیا جائیگا۔میونسپل کمیٹی میں سینٹری ورکرز کی کمی تھی اے سی صدر ساریہ حیدر کی کوشش پر 28نئے سینٹری ورکرز بھرتی کر لیے گئے ہےںانشاءاللہ بہت جلد علاقہ معززین کو قصبہ صاف وستھرا دکھائی دیگا‘انہوںنے کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے آپریشن جاری ہے اب تک درجنوںآوارہ کتوں کو تلف کیا جاچکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں