اشرف بھٹی

تجاوزات اورپارکنگ کے مسائل بڑھنے سے کاروبار پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں’اشرف بھٹی

لاہور/سیالکوٹ /فیصل آباد(عکس آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے اور تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے پیشرفت نہ کرنا قابل تشویش ہے ، تجاوزات اورپارکنگ کے مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کاروبار پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنمائوں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت مسائل کے حل کے لئے تاجروں سے مشاورت کرنا بھی گوارہ نہیں کرتی جس پر تاجروں کو شدید تشویش ہے ۔ انار کلی ، مال روڈ، اچھرہ بازار سمیت دیگر صوبہ بھر کے تجارتی مراکز میں تجاوزات کی بھرپور مار ہے جس کی وجہ سے خریداری کیلئے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتاہے ۔ اسی طرح تجارتی مراکز میں پارکنگ کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں جس کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے فی الفور پیشرفت کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں