نگران حکومت

تباہ کن زلزلہ، مشکل کی گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں، نگران وزیراعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات میں تباہ کن زلزلے سے نقصان پر دکھ ہوا، مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،

این ڈی ایم اے کو متاثرین ہرات کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور فیلڈ ہسپتال میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بھیجنے کی ہدایت کی ہے، امدادی ٹیمیں سامان کے ہمراہ آج بھجوائی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں