شیری رحمن

تباہی سرکار 1.2 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ تباہی سرکار 1.2 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ ملک بھر میں گندم کی کٹائی ابھی مکمل ہوئی ہے، مئی میں گندم درآمد کرنے کا مطلب ملک میں پورا سال گندم بحران رہے گا۔

انہوںنے کہاکہ ابھی مقامی گندم کی مارکیٹ میں رسائی یقینی بنائی جاتی، غذائی درآمدی بل اس سال 55 فیصد بڑھ کے 6.12 بلین ڈالر تک پہنچا ہے۔ انہوںنے کہاکہ غذائی درآمدی بل بڑھنے کی بنیادی وجہ چینی اور گندم کی درآمد ہے، پی ٹی آئی مافیا اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کر رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ماضی میں مقامی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کبھی بھی کسی حکومت نے گندم اور چینی درآمد نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں