ڈائریکٹر ٹی ڈیپ

تاجر جی ایس پی پلس سہولت سے استفادہ کریں ،ڈائریکٹر ٹی ڈیپ

راولپنڈی(عکس آن لائن )ڈائریکٹرٹی ڈیپ (ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آ ف پاکستان) رانا شہزاد احمد نے تاجروں کو جی ایس پی پلس سہولت سے استفادہ کی ہدایت کرتے ہوئے ملکی برآمدات کے فروغ میں موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ترجمان آر سی سی نے بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر TDAP نے کامیاب نمائشوں کے انعقاد اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کوششوں کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور چیمبرمیں ویمن بزنس انکیوبیشن سنٹر کا قیام نہایت خوش آئند ہے۔ویمن انٹر پرنیورز کو آگے لانے، سکلز ڈیویلپمنٹ اور آگاہی کے لیے ٹی ڈیپ TDAPبھر پور تعاون کرے گا انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ ملکی ترقی کے لیے آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہے اور اس سے عہدہ براہ ہونے کے لیے ضروری ہے کہ سب مل کر کام کریں تاکہ ہم آئندہ آنے والی نسلوں کو ایک خوشحال پاکستان کی تعبیر دے سکیں صدر صبور ملک نے کہا کہ ہمیں نئے سیکٹرز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔قیمتی پتھروں اور زیورات کے شعبے کی ترقی کے لیے تربیتی پروگرام اور غیر معروف علاقوں تک رسائی دینا ہو گی۔

انہوں نے چیمبر اور ٹی ڈیپ کے درمیان رابطے اور معلومات بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر نائب صدر محمد حمزہ سروش، سابق نائب صدر فیاض قریشی و دیگر چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں