ریڑھ کی ہڈی

تاجر برادری حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ چودھری پرویزالٰہی

لاہور(عکس آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے ملاقات کی اور تاجروں کو درپیش مسائل خصوصاً شناختی کارڈ کی شرائط کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اسمبلی فلور پر حاجی مقصود بٹ مرحوم کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حاجی مقصود بٹ مرحوم تاجروں کے پسندیدہ صدر تھے، وہ حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کا کام سرانجام دیتے تھے، یہی وجہ تھی کہ تاجر برادری نے حکومتی خزانے میں بروقت ٹیکس جمع کروا کے معیشت کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں