ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

تاجروں کی طرف سے کیئے گئے مطالبات کو وفاقی حکومت رد کرے۔ ینگ ڈاکٹرز

لاہور (عکس آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہور رہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ہسپتالوں میں آئی سی یوز مکمل طور پر بھر چکے ہیں، تاجر برادری کو حالات کی سنگینی کا اندازہ ہی نہیں –

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں کو 24 گھنٹے آن لائن بزنس کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں، تاکہ عوام کو گھر بیٹھے ضروریات کی چیزیں میسر ہو سکیں،اس طریقہ کار سے کاروبار بھی متاثر نہیں ہونگے اور عوام اس مہلک وائرس سے محفوظ بھی رہ سکیں گے۔ ینگ ڈاکٹر نے تاجر راہنماؤں سے درخواست ہے کہ کسی قسم کا فیصلہ لینے سے پہلے ہسپتالوں کا اور خصوصا آئی سی یو وارڈز کا وزٹ کرلیں تاکہ آپ کو حالات کی سنگینی کا اندازہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں