ایف بی آر

بیکریوں، ریستورانوں، کیٹررز، میٹ شاپ پر 17فیصد سیلزٹیکس کا نفاذ ہوگا’ ایف بی آر

لاہور(عکس آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ترمیمی فنانس ایکٹ 2022 کے حوالے سے بیکریوں،ریسٹورنٹ اور دیگر اشیا ء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس سے متعلق وضاحت کردی۔ایف بی آرکے مطابق ترمیمی فنانس ایکٹ 2022کے تحت 17فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق تمام بیکریوں، ریستورانوں، کیٹررز، میٹ شاپ پر ہوگا جبکہ تیار شدہ کھانوں، تیار گوشت اور اس کی مصنوعات پر بھی 17فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا ۔

ایف بی آر کے مطابق نئے سیلز ٹیکس کا نفاذ 16جنوری سے تصور ہوگا، 16 جنوری سے پہلے ان مصنوعات پر ساڑھے 7فیصد ٹیکس لاگو تھا۔ایف بی آر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ہوٹلوں، موٹلز ، گیسٹ ہائوسز اور شادی ہالوں کی خدمات پر 16فیصد ٹیکس برقرار رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں