شماریات

بیڈویئرز کی برآمدات میں نو ماہ کے دوران 16.50 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال کے دوران بیڈویئرز کی برآمدات میں 16.50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)ے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مارچ 21۔ 2020 برآمدات کا حجم 20 لاکھ 52 ہزار 260 ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا مارچ 20۔ 2019 کے عرصہ میں بیڈویئرز کی برآمدات سے 17 لاکھ 61 ہزار 654 ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بیڈویئرز کی قومی برآمدات میں دو لاکھ 90 ہزار 606 ڈالر یعنی 16 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں