عمران خان

بیوروکریسی اور پولیس کو سیاست سے پاک کریں گے، عمران خان

اسلام آباد(عکس آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیوروکریسی اور پولیس کو سیاست سے پاک کریں گے۔انہوں نے یہ بات تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ سے ملاقات میں کہی ۔ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سینیٹر سیف اللہ نیازی بھی شریک تھے ۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حلیم عادل شیخ کو اپنے موقف پر ڈٹے رہنے پر شاباش دی۔وزیراعظم نے حلیم عادل شیخ کو سندھ بھر کے دورے کی ہدایت بھی دیدی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے حلیم عادل کو رہائی کے بعد اسلام آباد بلایا تھا۔ ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ نے جیل میں حالات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔انہوں نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ جیل میں تشدد،کمرے سے سانپ کا نکلنا ،بیماری تمام حالات بتائے ۔

سندھ میں بیوروکریسی بھی سیاسی ہوچکی ہے، وزیراعظم عمران خان نے حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کی ۔وزیر اعظم کا کہناتھا کہ بیوروکریسی اور پولیس کو سیاست سے پاک کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے حلیم عادل شیخ کو اہم ہدایات بھی دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں