لاہور( عکس آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل پیر کے روز منعقد ہو گی ۔ اجلاس میں کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت دینے اور ان کی تعداد میں اضافے پر مشاورت ہو گی ۔
وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ ہمارے لئے بچوں کی زندگی اور صحت اولین ترجیح ہے۔