بینک زرمبادلہ

بینک زرمبادلہ کے کیسز اسٹیٹ بینک کے آن لائن پورٹل کے ذریعے برقی طور پر جمع کر اسکیں گے

لاہور( عکس آن لائن )بینک زرمبادلہ کے کیسز اسٹیٹ بینک کے آن لائن پورٹل کے ذریعے برقی طور پر جمع کر اسکیں گے۔زرمبادلہ کے آپریشنز سے منسلک مرکزی بینک کے دو شعبوں مبادلہ پالیسی اور شعبہ زرمبادلہ آپریشنز نے حال ہی میں زرمبادلہ کے آپریشنز اور ایس بی پی آن لائن پورٹل کے موضوع پر تفصیلی پریزینٹیشنز کا انعقاد کیا ہے۔

رواں ماہ باضابطہ طور پر متعارف کرانے کے بعد بینک زرمبادلہ سے متعلق کیسوں کو اسٹیٹ بینک کے پاس برقی طور پر جمع کر اسکیں گے۔پریزینٹیشن کے دوران اسٹیک ہولڈرز کے لیے آن لائن پورٹل کے استعمال سے متعلق ایک عمومی جائزہ پیش کیا گیا۔ کلائنٹس کو اسٹیٹ بینک کے پاس جمع کرائے جانے والے کیسوں کے اسٹیٹس سے آگاہ کرنے کے لیے سسٹم سے نکلی ہوئی منفرد کیس نمبر پر مشتمل ایک ای میل، اس ای میل ایڈریس پر بھیجی جائے گی جو بینکوں نے کیس جمع کراتے وقت فراہم کی تھی۔ مزید برآں، ہر کیس کو تفویض کردہ منفرد نمبر کے ذریعے اپ ڈیٹ پوزیشن کی معلومات اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں