بینک آف پنجاب

بینک آف پنجاب کی آمدن میں ایک سال کے دوران 8 فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)بینک آف پنجاب (بی او پی) کی خالص آمدن میں 31دسمبر 2019ء-04 کو ختم ہونیوالے سال کے دوران 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بی او پی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 2019ء-04 کے دوران بینک کو 8.277 ارب روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی ہے جبکہ سال 2018ء-04 کیلئے بینک کو 7.621 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح سال 2018ء-04 کے مقابلہ میں 2019ء-04 کے دوران بینک آف پنجاب کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 0.656 ارب روپے یعنی 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018ء-04 کیلئے بینک کی فی حصص آمدنی 2.85 روپے رہی تھی تاہم 2019ء-04 کیلئے خالص آمدنی میں اضافہ کے نتیجہ میں بینک آف پنجاب کی فی حصص آمدنی بھی 3.09 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2019ء-04 کے دوران بی او پی کی نیٹ انٹریسٹ آمدن 33 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 26.8 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں