شیخ رشید

بیس اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے،کالعدم ٹی پی ایل کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد جی سیون میں سستا رمضان بازارکا دورہ کیا اور بازار میں قیمتوں کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں، عوام کوسستی اشیا مہیا کریں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی نے ملک کی 192 جگہوں کو بندکیا تھا، اس وقت صرف لاہور یتیم خانہ چوک بند ہے اور اب بھی حالات کشیدہ ہیں، کالعدم ٹی ایل پی کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، ان کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ 20 اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو راستے کھلے ملیں گے۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز ناموس رسالتۖ سے متعلق اہم بیان دیا کہ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں، امید ہے ساتھ ہی رہیں گے، مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ بھی ٹھنڈا ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں