بیرکے پھل

بیرکے پھل کو نقصان سے بچانے کے لئے پھل کی مکھی کا بروقت تدارک یقینی بنایا جائے

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ باغبان وکاشتکار بیرکے پھل کو نقصان سے بچانے کے لئے پھل کی مکھی کا بروقت تدارک یقینی بنائیں کیونکہ آج کل کے ایام میں پھل کی مکھی بیر پرحملہ آورہوکر فصل کو شدیدنقصان پہنچاسکتی ہے ۔

انہوں نےبتایا کہ موسم کی تبدیلی اوربہارکے آغازکے موقع پر پھل کی مکھی بیر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے کیونکہ اس کا حملہ پھل کی بڑھوتری کے مراحل میں ہوتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پھل کی مکھی کے تدارک کے لئے باغات میں جنسی پھندے لگائے جائیں اور متاثرہ پھل کو توڑکر زمین میں دبادیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ پتوں کی سڑن کی بیماری بارش ہونے کی صورت میں پھل پر منتقل ہوجاتی ہے جس سے پھل کی شکل خراب ہونے سمیت بیر کے گلنے سڑنے کا سلسلہ بھی شروع ہوجاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ گلہریاں‘ چڑیاں اور دیگر پرندے بھی بیرکے پھل کو کھاکر نقصان کرتے ہیں لہذا ان پرندوں اور گلہریوں کو بھگانے کے لئے پٹاخے چلائے جائیں اور دیگر انسداد ی اقدامات بھی کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیر کو کیڑوں اور بیماریوں سے بچانے کے لئے ماہرین زراعت کا سفارش کردہ پھپھوندکش سپرے بھی کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں