اسلام آباد (عکس آن لائن)مشیرتجارت عبدالرزاق دا ﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار آسان بنانے کے لیے مختلف اور بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مشیر تجارت عبدالرزاق دا ﺅد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیرونی ملک سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مراعات دے رہے ہیں، بیرونی ملک سرمایہ کاروں کو مراعات دینے سے کاروبار میں اضافہ ہوگا،
معیشت سے متعلق موجودہ حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے، کاروبار میں حائل غیرضروری رکاوٹیں ختم کررہے ہیں، بلوچستان اور کےپی میں بھی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مراعات دے رہے ہیں۔