بیجنگ

بیجنگ سرمائی اولمپکس توقعات سے کہیں زیادہ بہتر ہیں، بین الاقوامی آئس ہاکی فیڈریشن

بیجنگ (عکس آن لائن)

کھیلوں کی بین الاقوامی تنظیموں کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس بخیر و خوبی جاری ہیں اور توقعات سے کہیں زیادہ بہتر رہے ہیں۔ وبا پر قابو پانے اور سرمائی اولمپکس کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر چین کا شکریہ ادا کر تے ہیں ۔
بین الاقوامی آئس ہاکی فیڈریشن کے صدر لیوک ٹارڈف نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی آئس اور سنو ایونٹس کی تنظیموں کے دیگر صدور کے ساتھ بہت زیادہ تبادلہ خیال کیا ہے، اور ہر کوئی بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کے وینیوز کے معیار سے بہت مطمئن ہے۔ یقیناً یہ اولمپک گیمز کے بعد سرمائی اولمپکس کی میراث ہوں گی۔

ہم اولمپک گیمزکے بعد رخصت ہو جائیں گے لیکن یہ وینیوز یہاں متعلقہ کھیلوں کی ترقی کو فروغ دیتے رہیں گے. وبائی صورتحال میں سرمائی اولمپکس کا انعقاد بہت مشکل ہے، ہمیں بہت خوشی ہے کہ چین نے یہ کر دکھایا ہے ، سرمائی اولمپکس کا شیڈول کے مطابق انعقاد بہت ضروری ہے۔ ہم ہمیشہ آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، اس ملک کا شکریہ، یہاں کے لوگوں کا شکریہ۔ دو سال کی وبا کے باوجود، ہم نے یہاں دھوپ دیکھی ہے، اور ہم اس ناقابل فراموش یاد کے ساتھ واپس جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں