ارباز خان

بہترین زندگی کیلئے طلاق ہی واحد راستہ تھا، ارباز خان

ممبئی (عکس آن لائن) بھارتی اداکار و فلمساز ارباز خان کا کہنا ہے کہ ہم سب کی بہترین زندگی کے لیے طلاق ہی ایک واحد راستہ تھا۔بھارتی اداکار و فلمساز ارباز خان نے گزشتہ روز بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی اور ملائکہ اروڑا کی علیحدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میاں بیوی کے لیے علیحدگی کا فیصلہ کرنا اس وقت بہت مشکل ہو جاتا ہے جب آپ کی اولاد ہو، مگر جب یہ رشتہ ایسے مقام پر آجائے کہ دونوں کا ساتھ رہنا مشکل ہوتا ہے تو فیصلہ کرنا ہی پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میری اور ملائکہ میں علیحدگی ہوئی ، اس وقت ہمارا بیٹا ارحان 12 سال کا تھا،

ہمارے اس اقدام کا اثر ہمارے بیٹے پر پڑتا۔ ارباز خان نے بتایا کہ ہم نے بیٹے کے بہتر مستقبل اور ہماری بہترین زندگی کے لیے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہمارے پاس ایک یہی واحد راستہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اب میرا بیٹا 17 سال کا ہے اور بہت جلد ہی وہ 18 سال کا ہوجائے گا، اب وہ اپنے فیصلے خود کرسکے گا اس کا جس کے ساتھ رہنے کا دِل کرے گا وہ اس کے ساتھ رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی 19 سال تک قائم رہی تھی اور دونوں نے اپنی علیحدگی کے بارے میں 2017 میں اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں