بہاولنگر

بہاولنگر،تھانہ سٹی بی ڈویژن کی بروقت کاروائی، پتنگ فروش گرفتار

بہاولنگر(نمائندہ عکس آن لائن) تھانہ سٹی بی ڈویژن کی بروقت کاروائی، پتنگ فروش گرفتار، ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور قاتل ڈور بھی برآمد، مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر عبدالقدوس کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سیف اللہ حنیف نے مخبر کی اطلاح پر پتنگ فروش کے گھر چھاپہ مار کر اسلم نامی ملزم کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور قاتل ڈور بھی برآمد کر لی ۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سیف اللہ حنیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں