قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے منظورشدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کےلئے منظورشدہ اقسام ساہیوال 2002 اگیتی2002ایف ایچ 810ہائبرڈودیگر ہائبرڈاقسام کاشت کریں تاکہ انہیں بہترمالی فوائدحاصل ہوسکیں۔
ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کاشتکاربہاریہ مکئی کی کاشت کے لئے زمین کو ہل چلاکر اچھی طرح تیارکرلیں اور کاشت کے لئے سنگل روکاٹن ڈرل یا ٹریکٹرڈرل استعمال کی جائے جبکہ شرح بیج ڈرل سے کاشت کرنے کی صورت میں 12تا15کلوگرام اوروٹوں میں کاشت کی صورت میں8تا10کلوگرام فی ایکڑڈالی جائے۔
انہوں نے کہا کہ درمیانی زرخیززمین میں بہاریہ مکئی کی ہائبرڈاقسام کےلئے2بوری ڈی اے پی2بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوائی کے وقت جبکہ فصل کی اونچائی ایک فٹ ہونے پر ایک بوری یوریااستعمال کی جائے