سفیدمکھی

بہاریہ فصلات پر سفیدمکھی کے حملہ کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ فصلات پر سفیدمکھی کے حملہ کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کپاس کی آئندہ فصل کو بھی سفیدمکھی کے حملہ سے بچانے کے لئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کامشورہ دیاہے۔

ڈپٹی ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے بتایا کہ ماہرین زراعت نے فصلوں کوگلابی سنڈی اورسفیدمکھی سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں کیونکہ سفیدمکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑاہے جوسارا سال متحرک رہتاہے نیزسفیدمکھی کپاس کے علاوہ میزبان پودوں مکئی‘ جوار‘ تمباکو‘سورج مکھی‘ لوسرن‘برسیم‘ گوبھی‘ مولی‘ شکرقندی‘ بینگن‘ بھنڈی توری‘خربوزہ‘تربوز‘ مرچ‘ پالک‘ چپن کدو‘ ٹماٹر‘ پیاز‘ مٹر‘آلو‘لیچی‘ ترشادہ پھل ‘انار‘بیر‘ امرود‘شہتوت‘پپیتا‘لیبلی‘مکو ‘مینا ‘کرنڈ‘ گرڈ ینیاپربھی پرورش پاتی ہے اس لئے ان فصلات اور پودوں کا خاص خیال رکھنابھی ضروری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار بہاریہ فصلوں اورسبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کردیں‘ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں اور کپاس کے کھیتوں کے قریب بھنڈی توری‘ بینگن اور جوارکاشت نہ کریں ‘کھیتوں اورکھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں