فواد چوہدری

بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہے۔ اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے امر بالمعروف جلسہ کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان کا جلسہ عوام کا جلسہ ہے، عمران خان پاکستان کے محسن ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ایک آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہاں پیسے سے ہر ایک کو خریدا جا سکتا ہے،آج وہ پاکستان عمران خان کی وجہ سے سر اٹھا کر کھڑا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے، عمران خان وہ لیڈر ہے جو کبھی عوام کا سر جھکنے نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت اور پاکستان کی انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا، پاکستان کے عوام عمران خان کے جلسے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کونے کونے سے عوام بشمول عورتیں، بچے، جوان پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد پہنچیں اور وزیراعظم عمران خان کا امر بالمعروف جلسے کا تاریخی خطاب سنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں