اکلوتا کروڑیہ پارک

بھوآنہ شہر کا اکلوتا کروڑیہ پارک ،انتظامیہ کی غفلت کا شکار جنگلی جھاڑیوں کا سماں پیش

بھوآنہ (نمائندہ عکس آن لائن) تفصیلات کے مطابق بھوآنہ شہر کا اکلوتا کروڑیہ پارک بھی انتظامیہ کی غفلت

اور عدم توجہی کی وجہ سے ہر گزرتے روز کے ساتھ ویران ہوتا جا رہا ہے جہاں پرلگی لائٹس کب کی ٹوٹ

چکی ہیں جس کی وجہ سے پارک میں مغرب کے بعد سے ہی اندھیرے کا راج ہوتا ہے، بچوں کے لیئے لگے

جھولے ٹوٹے ہوئے ہیں ، فوارہ بیکار پڑا ہے جبکہ پارک کے اطراف کی گلیاں گندگی سے اٹے نالوں کی

وجہ سے ہر وقت تالاب بنی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پارک کی اطراف کی دیواریں بھی تباہ ہو چکی ہیں.

اور کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہیں اس حوالے سے بھوآنہ کی عوام کا کہنا ہے کہ تحصیل بھوآنہ کی

انتظامیہ میں سے کوئی بھی پارک کے مسائل کو حل کرنے، پارک کی صفائی ستھرائی اور یہاں

دیگرتعمیراتی کام کرانے کی زحمت کرنا کوئی بھی گوارہ نہیں کرتا ۔لہذاانتظامیہ کو

جلد ازجلد پارک پر اپنی توجہ مرکوز کر کے پارک کی حالت زار کو بہتر کرنا چاہیئے.

تاکہ شہری تفریحی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں