بھلوال

بھلوال: پیر سید محمد طاہر عباس نقویؒ کا سالانہ عرس مبارک عقیدت واحترام سے منایا گیا

بھلوال (نمائندہ عکس آن لائن)قبلہ سرکار پیر سید محمد طاہر عباس نقویؒ ایڈووکیٹ کا سالانہ ایک روزہ عرس مبارک مرکزی قبرستان بھلوال میں عقیدت واحترام سے منایا گیاتقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواقبل ازیں سید علی جعفر نقوی سید علی باقر نقوی اور ڈاکٹر آصف رضا اعوان نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر خطیب جامع مسجد قباءلاری اڈہ بھلوال علامہ رانا مجاہدحسین نورانی نے انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا فرمائی اس پروقار سادہ تقریب میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاءنے قبلہ سرکار پیرسید محمدطاہر عباس نقوی ؒ کی دینی ،علمی اور بھلوال شہر کے حوالہ سے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیرسیدطاہر عباس نقوی ایک ملنسار ،نرم گوشہ رکھنے والی شخصیت تھے انکی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی انکے درجات کو بلند فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلی مقام عطاءفرمائے (آمین)۔

اپنا تبصرہ بھیجیں