بھلوال

بھلوال:مقامی انتظامیہ تاجروں کے ساتھ نرمی کا رویہ رکھے اورانہیں کورونا ایس اوپیزپر عمل درآمدکی ہدایات جاری کریں

بھلوال (نمائندہ عکس آن لائن )مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے سرپرست اعلی خواجہ ادیب ناصر ،چئیرمین توصیف احمد پراچہ ،صدرشیخ رضوان ارشد اورسینئرنائب صدر الحاج ریحان احمد بٹ نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ تاجروں کے ساتھ نرمی کا رویہ رکھے اورانہیں کورونا ایس اوپیزپر عمل درآمدکی ہدایات جاری کریں جرمانے،

دکانیں سیل اورمقدمات کا اندراج تاجروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کا سبب بنے گا تاجروں نے اس قبل بھی حکومتی ہدایات کے مطابق ایک طویل لاک ڈاون کی صعوبتیں برداشت کی ہیں اب پھر سے کورونا کی لہر ملک بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے جسکے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی سخت ضرورت ہے

یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دکانداروں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنا انسانی فرض اداکریں اورپرواہی کی بجائے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنی دکانوں پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے جاری کردہ ایس وپیزپر عمل درآمد کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ تاجراگرمقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرینگے تو اسی میں انکی بھلائی ہے اوروہ کاروائیوں سے بچ سکیں گے حالات کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ دکانداروں کے ساتھ نرمی کا رویہ رکھیں دکانیں سیل ،جرمانے یا مقدمات کے اندراج کی بجائے انہیں وارننگ دیں اگر اسکے باوجود کوئی دکانداراس پر عمل پیرانہیں ہوتا توپھر اسکے خلاف کاروائی کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں