لٹریچر فیسٹیول

بھارت کے سب سے مشہور لٹریچر فیسٹیول میں ملالہ یوسفزئی بھی خطاب کریں گی

نئی دہلی (عکس آن لائن)بھارت کے سب سے مشہور ادبی میلے جے پور لٹریچر فیسٹیول میں پچھلے 6 برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستانی مصنفین کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم کورونا وبا کے باعث یہ فیسٹیول اس مرتبہ آن لائن منعقد کیا جائیگا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس برس پاکستانی ناول نگاروں میں مونی محسن اور ایچ ایم نقوی کے ساتھ ساتھ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی کارکن ملالہ یوسفزئی بھی فیسٹیول کے سیشن میں گفتگو کریں گی۔جے پور لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد پچھلے 14 برسوں سے ہر سال کیا جاتا ہے تاہم پاک بھارت تعلقات خراب ہونے کے باعث اس فیسٹیول میں پاکستانی شرکا کو مدعو نہیں کیا جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں