منہ توڑ جواب

بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 9 انڈین فوجی ہلاک، متعدد زخمی، بھارتی بنکرز تباہ

راولپنڈی (عکس آن لائن) بھارت کی جانب سے ایل او سی کے تین سیکٹرز پربلا اشتعال سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی،پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا ، پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 9بھارتی فوج ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان اور تین شہری شہید ہو گئے۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر جورا ، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹر میں بلا اشتعال فائزمگ کی گئی، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا ، پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 9بھارتی فوج ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ،جبکہ 2بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان اور تین شہری شہید ہو گئے ،بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2جوان اور پانچ شہری زخمی ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں