بھارت

بھارت کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلئے ”بی” ٹیم بھجوائے جانے کا امکان

لاہور(عکس آن لائن) بھارت کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلئے ”بی” ٹیم بھجوائے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اب جون میں سری لنکا میں کروانے کا پلان بنانا شروع کر دیا ، دوسری جانب بھارتی ٹیم کو 18 سے 22 جون تک آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے مقابل ہونا ہے۔

بھارتی ٹیم کو انگلینڈ میں قرنطینہ کیلئے اضافی وقت بھی درکار ہوگا، اس لیے ایشیا کپ میں ”بی” ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ بی سی سی آئی حکام کی اے سی سی سے میٹنگ طے ہے، جس کے بعد ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ رواں سال ایشیا کپ کا انعقاد مشکل دکھائی دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں