وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بھارت نے کوئی حرکت کی تو منہ توڑجواب دیا جائے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر حرکت کی گئی تو پوری طرح تیار ہیں، ایل او سی پر پاک افواج پوری طرح تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،

قوم پاکستان کے جغرافیائی نظرئیے کے دفاع کے لیے یکجا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارت کی اضافی نقل و حرکت نظر آرہی ہے، جب بھی داخلی مسائل ہوتے ہیں تو بھارت وار کرتا ہے، بھارت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے مگر غلط فہمی میں نہ رہے۔ بھارت نے کوئی حرکت کی تو منہ توڑجواب دیا جائے گا، بھارت ہمارے صبر کے پیمانے کو لبریز نہ ہونے دے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل، صدر سیکیورٹی کونسل کو ساتواں خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر، ایل او سی کی صورت حال سے آگاہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں