ٹریکٹر ریلی

بھارت میں یوم جمہوریہ پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی نے تمام رکاوٹوں توڑ دیں

نئی دہلی (عکس آن لائن )بھارت میں یوم جمہوریہ کی فوجی پریڈ کے انعقاد کے دوران ہزاروں بھارتی کسانوں، جن میں بہت سارے ٹریکٹر پر سوار تھے، نے نئی دہلی میں احتجاجی مارچ شروع کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لگائی گئی تمام رکاوٹیں توڑ دیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے زراعت اصلاحات کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کو روکنے کے لیے سب سے بڑے سیکیورٹی آپریشن نافذ کیا۔حکام نے فوجی پریڈ کے ختم ہونے کا انتظار کرنے پر کسانوں کو ٹریکٹر ریلی نکالنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھاتاہم جھنڈے لہراتے کسانوں نے سیکیورٹی کو توڑتے ہوئے کم از کم تین اہم سڑکوں کو پار کرتے ہوئے شہر کی جانب بڑھے۔پولیس نے راستے میں کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کرکے کسانوں کو روکنے کی کوشش کی جبکہ کسانوں کے کم از کم دو گروہوں پر آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے ۔احتجاج میں شامل نریش سنگھ نے دہلی کے کنارے سنگھو میں ٹریکٹر کو دہلی کی جانب بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کو یہ بتانے جارہے ہیں کہ یہ ہمارا کاروبار ہے۔شہر میں دوسری اہم سڑکوں پر کھڑے ٹریکٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں جہاں کسانوں نے دو ماہ سے ایسے نئے قوانین کے خلاف ڈیرے لگائے رکھے ہیں جن سے پیداواری مارکیٹیں ڈی ریگولیٹ ہوں گی۔پولیس نے شہر کے وسط میں چاروں طرف چوراہوں پر بیریکیڈز لگائے جبکہ مشین گن کے ساتھ فوجی کئی میٹرو ٹرینوں پر سوار تھے۔مظاہرے سے تقریبا 25 کلومیٹر دور اس پریڈ کو اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے کم کردیا گیا ، راجپاتھ بولیورڈ سے مرکزی حکومتی کمپلیکس تک شائقین کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے کم کرکے 25 ہزار کردی گئی ۔مودی نے کسانوں کا ذکر کیے بغیر قومی تعطیل پر ٹوئٹر پرمبارکباد بھیجا۔اس کے علاوہ ممبئی اور بنگلور میں بھی کسانوں کے چھوٹے چھوٹے مظاہرے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں