سفارت خانہ

بھارت میں افغانستان کا سفارت خانہ بندکردیاگیا

کابل/نئی دہلی(عکس آن لائن)افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ نے اتوار سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کو خط ارسال کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ اعلان کے مطابق سفارت خانہ افغان شہریوں کو ہنگامی نوعیت کی قونصلر خدمات فراہم کرتا رہے گا۔ا

فغانستان کی گذشتہ حکومت نے بھارت میں جو سفارت خانہ قائم کیا تھا وہ آج بند ہونے جا رہا ہے۔ سفارتی لحاظ سے اسے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارت میں افغان سفارتخانہ بند ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب افغانستان کے سفارت خانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک خط ارسال کیا گیا۔

خط میں ان مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے جن کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھانا ضروری ہوا۔ خط میں بھارتی حکومت کی افغانستان کو ناکافی سفارتی حمایت کو بھی سفارت خانے کی بندش کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

چھ اگست دو ہزار اکیس سے تین ہزار افغان طلبا اور بہت سے شہری ویزوں کے اجرا اور صحت کے مسائل کے حل کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں