ڈاکٹر عارف علوی

بھارت مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی کی طرف بڑھ رہاہے’ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں کو مظلوم اقلیت میں تبدیل کر رہاہے ، بھارت مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی کی طرف بڑھ رہاہے۔

گزشتہ روز صدر مملکت نے ٹوئٹر پر معروف امریکی مفکر پروفیسر نوم چومسکی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلمانوں کو مظلوم اقلیت میں تبدیل کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہروں میں خوفناک کیفیت جاری ہے، گجرات فسادات کے تجربہ کار مودی حکومت کی خاموشی کے ساتھ بھارت مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بھارت کے سیکولر ہندو اکثریت اس کو روک سکتی ہے۔صدر مملکت نے معروف امریکی مفکر پروفیسر نوم چومسکی کا ویڈیو لنک بھی شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں