فردوس عاشق اعوان

بھارت اندرونی انتشار،افراتفری ،امن و امان کی توجہ میڈیاسے ہٹاناچاہتاہے،فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ(عکس آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی انتشار،افراتفری ،امن و امان کی توجہ میڈیاسے ہٹاناچاہتاہے،میڈیاکی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزکارروائیاں کررہاہے، بھارت کی طرف سے پاکستانی گاو¿ں پرقبضے کا دعویٰ بے بنیادہے،بھارت میں بسنے والی اقلیتیں دوقومی نظریے کویادکررہی ہیں،بلاول صاحب جمہوریت چاہتے ہیں توسب سے پہلے اپنی پارٹی میں جمہوریت لائیں،بلاول کاجمہوریت پربات کرنامذاق کے مترادف ہے،سلیکٹڈ کاطعنہ وہ دے رہے ہیں جن کی پرچی کے ذریعے سلیکشن ہوئی، ان کوبینظیربھٹوکی یادصرف برسی پر آتی ہے۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں شہریت بل کے باعث افراتفری ہے،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ غیرانسانی رویئے سے لگتاہے دوقومی نظریہ جیت گیا،بھارت میں بسنے والی اقلیتیں دوقومی نظریے کویادکررہی ہیں، بھارت کاسب سے بڑی جمہوریت کادعویٰ ملیامیٹ ہورہاہے،بھارت اندرونی انتشار،افراتفری ،امن و امان کی توجہ میڈیاسے ہٹاناچاہتاہے،میڈیاکی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزکارروائیاں کررہاہے، بھارت کی طرف سے پاکستانی گاو¿ں پرقبضے کا دعویٰ بے بنیادہے،پاکستان کی عوام اورحکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول ٹھیک کہتے ہیں ملک میں وہ جمہوریت نہیں جوگٹھ جوڑ،مک مکاکی ہو،بلاول صاحب جمہوریت چاہتے ہیں توسب سے پہلے اپنی پارٹی میں جمہوریت لائیں،بلاول کاجمہوریت پربات کرنامذاق کے مترادف ہے،سلیکٹڈ کاطعنہ وہ دےرہے ہیں جن کی پرچی کے ذریعے سلیکشن ہوئی، ان کوبینظیربھٹوکی یادصرف برسی پر آتی ہے،پاکستان میں وہ جمہوریت نہیں جویہ چاہتے ہیں،جمہوریت سے بلاول کی مرادکرپشن کے لائسنس بانٹناہے، یہ واقعی وہ جمہوریت نہیں جہاں فالودے والے کے اکاو¿نٹ سے پیسے برآمدہوں، ایل این جی کوٹیکہ لگانے والاشخص نیب حراست میں ہے۔ مہنگی گیس عوام تک سستی پہنچانے کے لئے حکومت کوشاں ہے گزشہ سال کی نسبت 12 فیصدگیس پریشربڑھایاگیا،گیس کی قیمتوں کے حوالے سے پروپیگنڈاچل رہاہے،ماضی کی حکومت کی ناقص گیس پالیسیوں کاازالہ قوم بھگت رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں